اڈپی،27؍جون (ایس او نیوز) کاپ میں پٹرول بنک کے قریب ایک بس نے موٹر بائک کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بائک سوار ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
اس حادثے میں ہلاک ہونے والے بائک سوار کا نام ملّپا بتایا جاتا ہے، جو کاپ ماری گوڈی سے پٹرول بنک کی طرف جارہا تھا۔ اس دوران منگلورو سے اڈپی کی جانب آنے والی ایک بس نے اسے ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ جب اسے علاج کے لئے منی پال اسپتال منتقل کیا جارہاتھا تو اس کی موت واقع ہوگئی۔
کاپ پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقعہ واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور حادثے کا کیس درج کرلیا۔